عید کی آمد آمد اور مہنگائی کے بسیرے، اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

04-05-2024

(لاہور نیوز) عید کی آمد آمد اور مہنگائی کے بسیرے بھی برقرار ہیں، سبزیاں ، پھل ، گوشت اور سبز مصالحہ جات من مانی قیمتوں پر فروخت ہونے لگے۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیاں مہنگی ہو گئیں، مارکیٹ میں سبزیاں سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں۔ پیاز کی سرکاری قیمت 185 روپے، فروخت 250 روپے کلو، ٹماٹر کی 100 کے بجائے 150 روپے کلو میں فروخت، لہسن کی سرکاری قیمت 615 روپے، فروخت 750 روپے کلو تک، ادرک 590 روپے کے برعکس 700 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ ٹینڈوں کی سرکاری قیمت 285 روپے، فروخت 400 روپے کلو، بینگن 100 روپے، کریلے 195 کے بجائے 360 روپے کلو تک فروخت، شملہ مرچ کی سرکاری قیمت 160 روپے، فروخت 250 روپے کلو میں ہو رہی ہے۔ مارکیٹ میں پھل بھی سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں، کیلا درجہ اول 250، درجہ دوم 180 روپے فی درجن میں دستیاب، اناربدانہ 1000، کھجور ایرانی 600، سیب 400، امرود 250 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، کینوں 500 روپے فی درجن تک فروخت ہونے لگے۔ شہری کہتے ہیں نہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور نہ ہی انتظامیہ دکھائی دے رہی ہے، پریشانی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ مرغی کا گوشت 629 روپے کلو کی بلند سطح پر جبکہ انڈے 250 روپے درجن مل رہے ہیں۔