پی پی 133 میں دوبارہ گنتی، لیگی امیدوار رانا ارشد کامیاب

04-05-2024

(لاہور نیوز) ننکانہ صاحب کے حلقہ پی پی 133 میں دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو گیا جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد ارشد کامیاب قرار پائے ہیں۔

رانا محمد ارشد نے دوبارہ گنتی میں 44323 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار میاں محمد عاطف 41632 ووٹ حاصل کر سکے۔ دوبارہ گنتی کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد ارشد 2691 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے ہیں۔