فیکٹری ایریا: فرار ہونے کی کوشش میں ملزم چھت سے گر کر جاں بحق
04-05-2024
(ویب ڈیسک) فیکٹری ایریا کے علاقے میں پولیس کے زیر حراست ملزم کی فرار ہونے کی کوشش میں چھت سے گر کر موت واقع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا پولیس کی زیر حراست 25 سالہ نامعلوم ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ملزم نے تھانے کی چھت سے ملحقہ ڈولفن ہیڈ کوارٹر میں چھلانگ لگادی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی جس کے بعد ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا۔