زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی کمی
04-04-2024
(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 29 مارچ کو ختم ہوئے ہفتے میں4.87 کروڑ ڈالرکم ہوئے۔مرکزی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 29 مارچ تک 13 ارب 37 کروڑ 89 لاکھ ڈالر رہے۔ رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر 1.85 کروڑ ڈالر اضافے سے 8.04 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.72 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.33 ارب ڈالر رہے۔