ججز کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط میں موجود پاؤڈر کی فرانزک رپورٹ تیار
04-04-2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط میں موجود پاؤڈر کی فرانزک رپورٹ تیار کر لی گئی۔
فرانزک سائنس ذرائع کے مطابق خطوط کے لفافوں میں معمولی مقدار لیتھل آرسینک کی پائی گئی، آرسینک سونگھنے سے پھیپھڑے کی سوجن، ناک کی سوزش اور خون کا بہاؤ ہو سکتا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا آرسینک کی شناخت گیس کروماٹو گرافی، ماس سپیکٹرومیٹری ٹیکنک سے ممکن ہوئی، سی ٹی ڈی پولیس مزید تحقیق کر رہی ہے۔