لاہور ہائیکورٹ کے 5 ججز کو مشکوک خطوط ملنے پر سی ٹی ڈی کی تحقیقات شروع

04-04-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے 5 ججز کو مشکوک خطوط ملنے پر سی ٹی ڈی نے تحقیقات شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق پانچوں خطوط راولپنڈی اسلام آباد کے پتہ سے لاہور بھجوائے گئے، سی ٹی ڈی ٹیم تحقیقات کے سلسلے میں راولپنڈی اسلام آباد بھی گئی۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھی خطوط کا مشاہدہ کر رہی ہے، ان خطوط سے پاؤڈر بھی برآمد ہوا تھا جس کی جانچ کی جا رہی ہے۔