حماد اظہر کا درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
04-04-2024
(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے درج مقدمات کی تفصیلات کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
حماد اظہر نے درخواست میں آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے گئے، درخواست گزار کا مقدمات سے کوئی تعلق نہیں ہے، درخواست گزار کو درج مقدمات اور نامعلوم مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی عدالت درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کا موقع فراہم کرے۔