شوہر دوسری شادی کرنا چاہیں تو طلاق مانگ لوں گی: مریم نفیس
04-04-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ اگر میرے شوہر دوسری شادی کرنا چاہیں تو میں اُنہیں منع نہیں کروں گی مگر ان سے طلاق مانگ لوں گی۔
حال ہی میں اداکارہ مریم نفیس نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ پروگرام میں سوال جواب کے سیشن کے دوران مریم سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ مرد کے ایک وقت میں ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے حق میں ہیں؟ جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسلام مرد کو چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے میں اس بات کا احترام کرتی ہوں مگر دین میں یہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ مرد اپنی بیویوں کے درمیان انصاف نہیں کر سکیں گے۔ مریم نفیس نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے بہت ہی کم خواتین ایسی ہیں جو یہ بات برداشت کر پاتی ہیں کہ ان کے شوہر دوسری شادی کریں، اگر میرے شوہر دوسری شادی کرنا چاہیں تو میں اُنہیں منع نہیں کروں گی مگر ان سے طلاق مانگ لوں گی۔