جو مرد یشما گل سے شادی کرے گا، وہ خدا کا خوف ہی کریگا: عمیر رانا

04-04-2024

(ویب ڈیسک) اداکار عمیر رانا نے ساتھی اداکارہ یشما گل کی جانب سے خوف خدا رکھنے والے مرد سے شادی کرنے کی خواہش پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو مرد اداکارہ سے شادی کرے گا وہ خدا کا خوف ہی رکھے گا۔

حال ہی میں عمیر رانا ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئے، جہاں ان سے یشما گل کی جانب سے خوف خدا رکھنے والے مرد سے شادی کرنے کی خواہش پر رائے مانگی گئی۔ عمر رانا نے میزبان کے سوال پر مسکراتے ہوئے کہا کہ جہاں تک وہ یشما گل کو جانتے ہیں، وہ جس مرد سے بھی شادی کریں گی، وہ خدا کا خوف ہی رکھے گا۔ عمر رانا اپنی رائے دیتے ہوئے ہنس پڑے جب کہ ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے احمد علی بٹ بھی ہنس پڑے اور کہا کہ ان کی بات پر میمز بنیں گی۔ یاد رہے کہ عمیر رانا سے قبل یشما گل نے کچھ دن پہلے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کہا تھا کہ وہ اس مرد سے شادی کریں گی جو اچھے اخلاق سمیت خدا کا خوف رکھنے والا ہوگا۔