بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی

04-04-2024

(ویب ڈیسک) مارچ کے دوران ملک میں بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں عمومی کمی کارحجان دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مارچ2024 میں ملک میں 5 کلو ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2652.88 روپے ریکارڈ کی گئی جوفروری کے مقابلہ میں 2.74 فیصد کم ہے۔ فروری میں ملک میں 5 کلو ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2727.71 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق ایک کلوگرام ڈالڈا بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 497.90 روپے ریکارڈ کی گئی جو فروری کے مقابلہ میں 0.53 فیصد کم ہے۔ فروری میں ایک کلوگرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 500.53 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں ایک لیٹرسرسوں کے تیل کی قیمت 501.09 روپے ریکارڈ کی گئی جو فروری میں 500.03 روپے تھی۔