سیف سٹی کے کمیونی کیشن افسران کا 'آبشار'سنٹر کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

04-04-2024

(لاہور نیوز) سیف سٹی میں نئے تعینات ہونے والے پولیس کمیونی کیشن افسران نے"آبشار"سنٹر اور مزنگ ماڈل پولیس سٹیشن کا دورہ کیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس کمیونی کیشن افسران نے جدید سہولیات سے آراستہ ''آبشار'' سنٹر  کی ورکنگ کاجائزہ لیا،افسران کو سیمولیٹر پر ڈرائیونگ سیکھنے سمیت 14 مختلف فراہم کردہ سہولیات  بارے بتایا گیا،پولیس کمیونی کیشن افسران نے ڈرائیونگ سیمولیٹر مشین میں بیٹھ کر ٹیسٹ ڈرائیو  بھی کی۔ اتھارٹی ترجمان نے بتایا کہ افسران نے خدمت مرکز میں عوام کی سہولت کیلئے قائم کاؤنٹرز کا  بھی معائنہ کیا۔ بعدازاں کمیونی کیشن افسران ماڈل پولیس سٹیشن مزنگ گئے جہاں  پولیس ٹیم نے سیف سٹی کے وفد کو تھانے میں کی گئی اصلاحات سے آگاہ کیا، افسران کے  وفد نے سپیشل انیشی ایٹو پولیس سٹیشن مزنگ کے مختلف شعبوں کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔ وفد کو پولیس خدمت اور تحفظ مراکز، ای کمپلینٹ پولیس سسٹم، ایمرجنسی سروسز اور میثاق سنٹرز سے  متعلق آگاہ کیا گیا۔