لاہور ہائیکورٹ کے مہنگائی کیخلاف آئینی درخواست پر فریقین کو نوٹسز

04-04-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مہنگائی کے خلاف آئینی درخواست پرفریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج  جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ  چینی کے معاملے پر 1977 کا قانون غیر آئینی قرار دیا جا چکا ہے، پنجاب اسمبلی کو ہدایت دی گئی تھی کہ اس حوالے سے نئی قانون سازی کی جائے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی نے تا حال قانون سازی شروع نہیں کی، اس پر قانون سازی ہونی چاہیے یہ بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔ بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف آئینی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔