6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا خواجہ سرا گرفتار

04-04-2024

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں خواجہ سرا کے بہروپ میں چھ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والےملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

چھ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو نواب ٹاؤن کےعلاقے سےگرفتارکیا گیا،پولیس کےمطابق ملزم رفاقت نےخواجہ سرا کا روپ دھار رکھا تھا۔ ملزم رفاقت بھلا پھسلا کر بچی کو اپنے ساتھ لےگیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس کو 15 پربچی سے زیادتی کی اطلاع موصول ہوئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کردی ۔