نشے کی حالت میں ویڈیو وائرل، کانسٹیبل شاہد معطل، گرفتارکرلیا گیا

04-04-2024

(ویب ڈیسک) لاہور پولیس کے کانسٹیبل شاہد کی نشے کی حالت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق کانسٹیبل شاہد کی نشے کی حالت میں ویڈیو وائرل ہوئی جس کا انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس نے نوٹس لیا۔ ترجمان نے بتایا کہ آئی جی کی ہدایت پر کانسٹیبل کو گرفتار کر کے معطل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کانسٹیبل شاہد کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور اس کی ملازمت سے برخاستگی کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی طور قابل قبول نہیں۔