دو فیڈریشن کا معاملہ: پاکستان ہاکی پر پابندی لگ سکتی ہے: سابق اولمپئنز
04-04-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان میں ہاکی کی 2، 2 فیڈریشن کے قیام پر سابق اولمپئنز نے وزیر اعظم شہباز شریف سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔
سابق اولمپئن کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ اگر معاملہ حل نہ کیا گیا تو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن پاکستان پر دس سال کی پابندی بھی لگا سکتی ہے۔ سابق اولمپئن حنیف خان نے کہا کہ اگر یہ ہی صورتحال مسلسل 6،7 ماہ برقرار رہی تو والدین بچوں کو ہاکی گراؤنڈ بھیجنا چھوڑ دیں گے ۔ انہوں نے اپیل کی کہ وزیراعظم فوری طور پراس معاملے کو دیکھیں اور ہاکی کے معاملات درست سمت لے جانے میں رہنمائی کریں۔ اس کے علاوہ اولمپئن ناصر علی اور وسیم فیروز نے بھی وزیراعظم سے فوری طور پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔