بیدیاں کے نزدیک نواز شریف آئی ٹی سٹی کاابتدائی ڈیزائن تیار
04-04-2024
(لاہور نیوز) بیدیاں کے نزدیک نواز شریف آئی ٹی سٹی کی تعمیر کےلئے ابتدائی ڈیزائن تیار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 10کھرب روپے کی لاگت سے بننے والے سٹی میں آئی ٹی ڈسٹرکٹ، فلم ڈسٹرکٹ، لرننگ ڈسٹرکٹ اور دیگر بلاکس تعمیر کئے جائیں گے، آئی ٹی سٹی میں 90 ایکڑ رقبے پر پارک بنائے جائیں گے۔ 60 ایکڑ اراضی کو رہائشی اور 24 ایکڑ کو کمرشل مقاصدکےلئےاستعمال کیا جائے گا، آئی ٹی اینڈ ٹیک ڈسٹرکٹ میں دو آئی ٹی ٹاور بنائے جائیں گے، سی بی ڈی پنجاب کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو نواز شریف آئی ٹی سٹی میں سرمایہ کاری کے لیے مدعو کرلیا گیا جبکہ حکومت پنجاب نے اس منصوبے کو 10 سال کے لیے ٹیکس فری بھی قرار دیا ہے۔