ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں: وزیر توانائی

04-04-2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر برائے توانائی ( پاور ڈویژن ) سردار اویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور پاور وہیلنگ کی پالیسی پر تیزی سے کام جاری ہے۔

وفاقی وزیر توانائی سے اپٹما کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پاور وہیلنگ پالیسی سے انڈسٹری کو سستی بجلی دستیاب ہوگی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈسکوز میں اصلاحات لا کر انڈسٹری کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔