بھٹو کا عدالتی قتل پاکستان کیخلاف گھناؤنی سازش تھی: زرداری

04-04-2024

(ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل پاکستان کی آزادی اور خود مختاری کے خلاف گھناؤنی سازش تھی۔

ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قائد عوام نے پاکستان کو دنیا کے باوقار ممالک کی صف میں شامل کیا۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ قائد عوام کا عدالتی قتل دراصل تیز رفتاری سے ترقی کرنے والے ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کی طرح تھا۔ آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی فلاسفی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا مشن تھا، اب اس مشن کے نگہبان بلاول بھٹو زرداری ہیں۔