موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بچےکی مبینہ خودکشی

04-04-2024

(ویب ڈیسک) لاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ مشن کالونی میں موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بچے نے مبینہ طورپر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق رائیونڈ مشن کالونی میں 12سالہ بچے ایان نے ماں سے موبائل فون مانگا تو ماں نے انکار کردیا اور ہمسایوں کے گھر چلی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب ماں واپس گھر آئی تو ایان کی پھندا لگی لاش ملی، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کر رہے ہیں۔