وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،6 نکاتی ایجنڈا منظور

04-04-2024

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 6 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں  ہوا جس میں وفاقی وزرا شریک ہوئے، وفاقی کابینہ نے صدر ایس ایم ای بینک طاہر حسین کے استعفے اور نئے صدر کی تقرری کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے قومی اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے اکنامک پالیسی سٹیٹمنٹ کی بھی منظوری دے دی۔ اجلاس میں سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دی گئی، پولیس کی تحویل میں شہباز شبیر پر تشدد کے حوالے سے انکوائری کمیشن کی تشکیل اور قومی کمیشن برائے خواتین کے ارکان کے تقرر کی بھی منظوری دے دی گئی۔