سپریم کورٹ ججز کو دھمکی آمیز خطوط، مقدمہ درج کر لیا گیا

04-03-2024

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کے معاملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی اسلام آباد میں سپریم کورٹ آر اینڈ آئی برانچ انچارج کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

مقدمہ انسداد دہشتگردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 507 کے تحت درج کیا گیا، مقدمہ کے متن کے مطابق عام ڈاک متعلقہ جسٹس صاحبان کے سیکرٹریز کو وصول کروائی گئی۔ متن کے مطابق خطوط میں 4 لفافے چیف جسٹس پاکستان اور 3 دیگر تین جسٹس صاحبان کے نام پر تھے۔ مقدمہ کے مطابق ایڈمن انچارج خرم شہزاد نے 3 اپریل کو فون پر بتایا کہ لفافوں میں پاؤڈر نما کیمیکل موجود ہے۔ تین خطوط گلشاد خاتون اور ایک خط سجاد حسین کی جانب سے نامعلوم پتہ سے بھیجے گئے، خطوط کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔