سال 2018آغا علی کیلئے کیسا تھا؟اداکارکے بڑے انکشاف

04-03-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2018 ان کی زندگی کا مشکل ترین برس تھا جس میں انہوں نے کافی کچھ کھودیا۔

آغا علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔اداکار نے بتایا کہ 2018 ایک ایسا سال تھا جس میں انہوں نے اپنے 90فیصد پیسہ ایک جگہ انویسٹ کیا تھا اور وہ پیسہ ڈوب گیا۔ آغا کا بتانا تھا کہ اسی سال ان کا ایک کافی قریبی رشتہ بھی ٹوٹ گیا تھا، 99 فیصد لوگ انہیں برا بھلا بولتے تھے اور وہ خود کو سوشل میڈیا پر بطور ولن ہی دیکھا کرتے تھے، ان کا وزن بھی کافی حد تک بڑھ گیا تھا۔آغا علی نے مزید بتایا کہ پھر انہوں نے 2018 میں عمرہ ادا کیا اور آہستہ آہستہ ان کے معاملات سدھرنے لگے تھے، انہوں نے اس دوران اللہ کو خود سے بہت قریب پایا، عمرہ ادائیگی کے بعد ان کے جینے کا طریقہ اور زندگی سے متعلق خیالات بدل گئے تھے۔