حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا
04-03-2024
(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے عید الفطر کیلئے 4 چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر کی چھٹیوں کی منظوری دے دی، عید الفطر کیلئے 10 اپریل بروز بدھ تا 13 اپریل بروز ہفتہ تک 4 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ 9 اپریل کو 29 واں رمضان المبارک ہو گا اور چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہو گی۔