ن لیگ اور پی پی کے پاس ہماری سیٹیں ہیں، ان سے اتحاد نہیں ہو سکتا: بیرسٹر گوہر

04-03-2024

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ تین سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہمارا سیاسی اتحاد نہیں ہو سکتا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے پاس ہماری سیٹیں ہیں۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ کراچی کی 22 سیٹوں میں سے تین سیٹیں جیت چکے ہیں، ہماری 15 نشستیں ایم کیو ایم اور 4 پیپلزپارٹی کے پاس گئی ہیں، کسی کے ساتھ صفر اور کسی کے ساتھ ایک ملا کر یہ سارے جتوائے گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ انصاف میں دیر نہیں ہونی چاہئے، جس طرح سے فیصلے ہوئے تمام غیر قانونی تھے، قانون کی بالادستی پر یقین کرتے ہیں، عدلیہ پر ہمیں اعتماد ہے، عدلیہ جب ان کیسز کو دیکھے گی تو سارے ختم ہو جائیں گے۔