ضمنی انتخابات: پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور دیگر الیکشن لڑنے کے اہل قرار

04-03-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پرویزالہٰی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔

جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا، فیصلے کے مطابق پرویز الہٰی کو الیکشن کے لئے اہل قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے مونس الہٰی، سمیرا الہٰی، ریحانہ عباس اور زارا اخلاق کو بھی الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا۔