وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا

04-03-2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا، اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے ہو گا، وفاقی کابینہ چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ صدر ایس ایم ای بینک طاہر حسین کے استعفے اور نئے صدر کی تقرری کی منظوری دے گی، کابینہ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لئے اکنامک پالیسی سٹیٹمنٹ کی بھی منظوری دے گی۔ اجلاس میں سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دی جائے گی، پولیس کی تحویل میں شہباز شبیر پر تشدد کے حوالے سے انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری دی جائے گی، قومی کمیشن برائے خواتین کے ارکان کے تقرر کی بھی منظوری دی جائے گی۔