امتحانات کے دوران نقل کرانے کا معاملہ، ناکافی شواہد کی بنا پر 16 ملزمان بری

04-03-2024

(لاہور نیوز) امتحانات کے دوران بچوں کو نقل کرانے اور انکے موبائل استعمال کرنے کے معاملے پر ناکافی شواہد کی بنا پر 16 ملزموں کو مختلف مقدمات سے بری کر دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ پر ضلع کچہری میں سماعت کی، اینٹی کرپشن کی جانب سے سکولوں کے ہیڈ ماسٹر، سپرنٹنڈنٹ سمیت 16 ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اینٹی کرپشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں نے امیدواروں کو امتحانی سینٹرز میں نقل کروائی اور دورانِ امتحان امیدواروں کی جگہ تبدیل کروائی، ملزموں نے بچوں سے نقل کروانے کے لئے بھاری رقم بھی بطور رشوت لی، عدالت سے استدعا ہے کہ ملزموں کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ناکافی شواہد کی بنا پر 16 ملزموں کو بری کر دیا۔