راوی روڈ: ڈاکو آڑھتی سے 75 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

04-03-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں تین ڈاکو آڑھتی سے 75 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڈ پر تین ڈاکو آڑھتی کی دکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر 75 لاکھ روپے لے کر بآسانی فرار ہو گئے۔ پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔