اسلام آباد کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول

04-03-2024

(لاہور نیوز) لاہورہائیکورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہو گئے۔

خطوط لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ججز جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے۔ دھمکی آمیز خطوط وصولی کی اطلاع کے بعد سی ٹی ڈی اور پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے اور لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، خط پہنچانے والے کوریئر کمپنی کے ملازم کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ تینوں خطوط کو بھی  سی ٹی ڈی کی ٹیم نے قبضے میں لیکر سیل کردیا۔ واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججزکو مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔