روپے کو رگڑا،ڈالر پھر تگڑا، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
04-03-2024
(لاہور نیوز) پاکستانی روپے کی بے قدری نہ رکی، ڈالر آج پھر مہنگا ہوگیا، سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا، انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 277 روپے 93 پیسے کا فروخت ہوا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 277 روپے 83 پیسے میں ٹریڈ ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 280 روپے 4 پیسے کا فروخت ہوا۔ سٹاک مارکیٹ دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، سٹاک مارکیٹ میں100 انڈیکس 647 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67 ہزار 533 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ واضح رہے گزشتہ روزپاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 89 پوائنٹس کے اضافے سے 66 ہزار 886 پر بند ہوا تھا۔