اےاین ایف کی ملک گیرکارروائیاں، منشیات برآمد،3 ملزمان گرفتار

04-03-2024

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 6 مختلف کارروائیوں میں133کلو سے زائدمنشیات برآمدکرلی جبکہ 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق یہ کارروائیاں اسلام آباد، راولپنڈی، گوادر اور ٹنڈوجام میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران125 کلو آئس،5 کلو چرس،2 کلوافیون برآمدکرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق کارروائی میں ایک کلوہیروئن،236 گرام ویڈ بھی برآمدکی گئی ، گرفتارملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔