گندم کی کم ازکم امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر
04-03-2024
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے گندم کی کم از کم امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب، مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں پنجاب کابینہ نے گندم کی کم ازکم امدادی قیمت مقرر کردی، صوبائی کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاشتکار کے مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا میرا عزم ہے، چھوٹے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک بلاسود قرض دیں گے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین اور تاریخی کسان کارڈ دے رہے ہیں ۔ پنجاب کابینہ نے گندم خریداری پالیسی 25-2024 کی منظوری بھی دے دی۔