سینیٹ انتحابات میں مینڈیٹ چوری کیا گیا: ڈاکٹریاسمین راشد
04-03-2024
(لاہورنیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماو سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں مینڈیٹ چوری کیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ دھاندلی سے بننے والے ایم پی ایز سینیٹ کے ووٹر بنے اس سے بڑی دھاندلی اور کیا ہو سکتی ہے، یاد رکھیں ظلم کی یہ رات جلد ختم ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 پی ٹی آئی خواتین کی میانوالی منتقلی کی مذمت کرتی ہوں، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو جب سارے مقدمات میں ضمانت مل گئی تب میانوالی مقدمات میں لے گئے، سن لو ہم اب بھی ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ سابق صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے6 ججز کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، 6ججز کے خط کی کارروائی بھی اب پورے ملک کو دکھائی جائے۔