امتحانی سنٹرز میں غیر متعلقہ لوگوں کےداخلے پر پابندی عائد
04-03-2024
(ویب ڈیسک)چیئرمین بورڈ نےامتحانی سنٹرز میں غیر متعلقہ لوگوں کےداخلے پر پابندی عائد کردی۔
بغیر اجازت امتحانی سنٹر میں داخل ہونے والے شخص کو حوالہ پولیس کیا جائے گا، سپرنٹنڈنٹ غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر فوری 15 پر کال کریں گے۔ قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ صرف تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری لیٹر پر ہی امتحانی سنٹر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔