پی سی بی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ، بیشتر کی چھٹی کا امکان

04-03-2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی شعبوں کو بہتر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے شعبوں کو از سر نو ترتیب دینے سے تقرر و تبادلے ہونے کا بھی امکان ہے، شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنے کی وجہ سے کئی عہدیداروں کو فارغ بھی کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن بریگیڈیئر (ر) سجاد حمید کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے اور ان کی جگہ نئی تقرری ہو گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی حال ہی میں بورڈ میں ہونے والی مس مینجمنٹ کی وجہ سے ناخوش ہیں اور انہوں نے مس مینجمنٹ پر زیرو ٹالرنس کا پیغام سب کو پہنچا دیا ہے۔