سورج کے جلوے تیز ،بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

04-03-2024

(ویب ڈیسک) شہر میں صبح صبح سورج نے بھی جلوے دکھانے شروع کر دیے ہیں، ہلکی ٹھنڈی ہواؤں کا راج بھی برقرار ہے جبکہ درجہ حرارت 23 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

شہر کی فضا پھر آلودہ ہونے لگی،ایئرکوالٹی انڈیکس 173 ریکارڈ،لاہور آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پرآگیا۔ شہرمیں سورج نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا۔ صبح صبح ہی پارہ ہائی ہوگیا لیکن ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے گرمی کی تپش کم محسوس کی جا رہی ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجود درجہ حرارت 23 ڈگری سنٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 32 ڈگری سنٹی گریڈ تک جائیگا۔ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔ دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے شہر تیسرے نمبر پرآگیا۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح173 ریکارڈ ہوئی۔