بلال عباس کا 'عشق مرشد' سجل علی کو بھی بھا گیا
04-03-2024
(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار بلال عباس کا ڈرامہ سیریل "عشق مرشد" سجل علی کو بھی بھا گیا۔
عشق، محبت اور سیاست کے گرد گھومنے والی کہانی پر مبنی ڈرامہ " عشق مرشد" ان دنوں پاکستانی ناظرین کے پسندیدہ ڈراموں کی فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر ہے۔ اس ڈرامے میں بلال عباس بطور "شاہمیر/فضل بخش" اور اداکارہ درِفشاں "شبرا" نامی کردار میں نظر آرہی ہیں جن کی کیمسٹری کو ناظرین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ بلال عباس نے ڈرامے کی 26ویں قسط کی ایک تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جس پر انہوں نے مداحوں سے پوچھا کہ 'آج کی قسط کیسی لگی'؟ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جہاں 'عشق مرشد' کے ناظرین محبت کی برسات کرتے دکھائی دیئے وہیں سجل علی کا ردِعمل توجہ کا مرکز بن گیا۔ سجل نے کمنٹ میں لکھا کہ مبارک ہو بلال، تمہیں تمہارے فن اور تمہاری محنت کا صلہ مل گیا، ڈرامے کی پوری ٹیم کو بہت مبارک ہو۔ اداکارہ کے اس کمنٹ پر بلال عباس نے بھی ردِعمل دیا اور لکھا کہ " سجل آپ کا بہت شکریہ"۔