رمیز راجہ نے شاہین کی قیادت سے محرومی کو ٹیم کی بدقسمتی قرار دیدیا

04-03-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے شاہین آفریدی کی قیادت سے محرومی کو ٹیم کی بدقسمتی قرار دے دیا۔

قومی ٹیم کی قیادت میں تبدیلی پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ مجھے شاہین کے ساتھ ہمدردی ہے،بابر اعظم اور پی سی بی کو چاہیے کہ شاہین کے ساتھ اس معاملے کو کلیئر کریں۔ واضح رہے کہ ایک سیریز کے بعد ہی شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹی 20ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے پر سابق کرکٹرز کی جانب سے بورڈ کے فیصلے پر تنقید کی جارہی ہے۔