راحت فتح علی خان نے مستحقین میں راشن بیگ تقسیم کیے
04-03-2024
(ویب ڈیسک) معروف گلوکار و قوال راحت فتح علی خان نے مستحقین میں راشن بیگ تقسیم کیے ہیں۔
گلوکار کی جانب سے عید کی مناسبت سے مستحق افراد کے گھر راشن بیگ بھیجے گئے جبکہ انہوں نے خود بھی راشن کی تقسیم کی۔ راحت فتح علی خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آخری عشرہ ہے اور عید کی آمدآمد ہے،ایسےمیں مستحقین کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فن میں مہارت کے ساتھ ساتھ دعاؤں کی بھِی اشد ضروری ہے۔ راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ خدمت خلق رب کائنات کی خوشنودی کا ذریعہ ہے۔