لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

04-02-2024

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک رہے گا، تاہم شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ جبکہ آلودگی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 18 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد رہا، لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 72 فیصد رہی، اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ 119، یو ایم ٹی 80، لاہور امریکن سکول میں 72 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح فیز8 ایوی گرین 86، فیز8 ڈی ایچ اے 88، فدا حسین ہاؤس 74 ، ذکی فارمز 137 اور پاکستان انجینئرنگ سروسز میں 74 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔