عالمی بینک کی پاکستان کی جی ڈی پی اگلے 3 سال میں 3 فیصد سے کم رہنے کی پیشگوئی

04-02-2024

(ویب ڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان کی جی ڈی پی اگلے 3 سال میں 3 فیصد سے کم رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

عالمی بینک کے مطابق مالی سال 2025 میں پاکستان کی شرح نمو 2.3 فیصد رہے گی، مالی سال 2026 میں پاکستان کی شرح نمو 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال زرعی شرح نمو 3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، سال 2025 میں زرعی شرح نمو کم ہو کر 2.2 فیصد اور 2026 کے دوران زرعی نمو 2.7 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ عالمی بینک کے مطابق مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد، سال 2025 میں صنعتی ترقی 2.2 فیصد اور 2026 میں 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، مالی سال 2025 میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 7.4 فیصد رہے گا، مالی سال 2026 میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 6.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔