ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ

04-02-2024

(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہو گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 2273 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار ایک سو روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 3 ہزار 275 روپے ہو گئی۔