پی ایل ڈی سی کی آشیانہ گھر سکیم التواء کا شکار

04-02-2024

(لاہور نیوز) پی ایل ڈی سی کی آشیانہ گھر سکیم 4 برسوں سے التواء کا شکار ہے۔

شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں سستے گھر بنانے کا اعلان ہوا، اربوں روپے مالیت کی اراضی پی ایل ڈی سی کو دی گئی، کمپنی صرف آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کا فیز ون بنا کر خاموش ہو گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھی ایک لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا مگر پی ایل ڈی سی کی اراضی سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کو پھاٹا میں ضم کرنے سے قیمتی اراضی کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا، لاہور میں 3312 کنال ، قصور میں 230 کنال اراضی حکومتی فیصلے کی منتظر ہے۔