روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا
04-02-2024
(لاہور نیوز) روپے کی قدر بحال ہونے لگی، انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 83 پیسے پر بند ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 20 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔