سینیٹ انتخابات، پنجاب کی تمام 5 نشستوں کے نتائج آ گئے

04-02-2024

(لاہور نیوز) سینیٹ انتخابات میں پنجاب کی تمام 5 نشستوں کے نتائج آ گئے۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب و ریٹرننگ آفیسر اعجاز انور چوہان نے نتائج کا اعلان کیا، مسلم لیگ ن کے ٹیکنوکریٹ محمد اورنگزیب نے 128 ووٹ اور مصدق ملک نے 121 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، اقلیتی نشست پر مسلم لیگ ن کے خلیل طاہر 253 ووٹ لےکر کامیاب رہے، خواتین نشست پر انوشے رحمان 125 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائی۔ اس کے علاوہ بشریٰ انجم بٹ نے 123 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی، ڈاکٹر یاسمین راشد صرف 106 ووٹ حاصل کر سکیں، ایک ووٹ مسترد ہوا، صنم جاوید 102 ووٹ لے سکیں ، 6 ووٹ مسترد ہوئے۔