سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

04-02-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے بعد آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا اختتام منفی زون میں ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 209 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے باعث 100 انڈیکس 66 ہزار 796 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 3 ارب 75 کروڑ 19 لاکھ 67 ہزار 574 روپے مالیت کے 7 کروڑ 97 لاکھ 59 ہزار 436 شیئرز کا لین دین ہوا۔