9 مئی کیس : صنم جاوید اورعالیہ حمزہ کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

04-02-2024

(لاہور نیوز/ویب ڈیسک ) سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کیس میں پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔

پولیس نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا ، عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سرگودھا جیل منتقل کر دیا ، عدالت نے آئندہ سماعت کےلیے 16 اپریل کی تاریخ مقرر کر دی۔ پولیس نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے 30 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ یاد رہے کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والے ہنگامہ آرائی کے کیس میں گرفتار ہیں۔