بابراعظم کو کپتان بنانے والے سلیکٹرز ماضی میں کیا کہتے تھے؟

04-02-2024

(ویب ڈیسک) ماضی میں جو سابقہ کھلاڑی بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر تنقید کرتے رہے ہیں انہوں نے سلیکٹرز بننے کے بعد انہیں دوبارہ کپتان دیا۔

ایک ماہ قبل ٹی وی پروگرام میں سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا تھا کہ بابراعظم میں قیادت کی صلاحیت نہیں ہے، وہ ایک اچھے کرکٹر ہیں، ان کو کپتان نہیں بلکہ بطور پلیئر کھیلنا چاہیے۔ اس پر میزبان نے کہا کہ اگر آپ کی یہ بات وائرل ہوگئی تو یہ نہ کہنا کہ میں نے کہا ہی نہیں تھا، سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بھی 4 ماہ قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابراعظم 4 سال کپتان رہے لیکن انکی قیادت میں پاکستان کوئی آئی سی سی یا اے سی سی ایونٹ نہیں جیت سکا۔ یاد رہے کہ یہ دونوں سابق کرکٹرز اس وقت قومی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں، انہوں نے اتوار کو شاہین شاہ آفریدی کو فارغ کرتے ہوئے بابراعظم کو دوبارہ قومی ٹی20اور ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔