گارڈن ٹاؤن: خاتون کو تھپڑ مارنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

04-02-2024

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں خاتون کو ہراساں اور تھپڑ مارنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے بتایا کہ خاتون کو ہراساں کرنے کی کال 15 پر موصول ہوئی تھی۔ گارڈن ٹاؤن میں رکشہ ڈرائیور ناظم نے کرائےکے تنازع پرخاتون کو ہراساں کیا اورتھپڑ جڑ دیا جبکہ رکشہ ڈرائیور خاتون کا فون چھین کرفرارہو گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کےحوالے کردیا گیا ہے۔