بانی پی ٹی آئی اور اسد عمر ریلی نکالنے پر درج مقدمے میں بری

04-02-2024

(لاہور نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور اسد عمر کو ریلی نکالنے پر درج مقدمے میں بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے عدلیہ کے حق میں ریلی نکالنے کے معاملے پر تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے کی سماعت کی، اس موقع پر وکیل سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے علاوہ اسد عمر، راجہ خرم نواز اور دیگر ملزمان کو بھی بری کر دیا۔ واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل کی ہے۔